Book Name:Deeni Mutala Ki Ahmiyat
مُطالعے میں مصروف رہتا ہے، گناہوں سے بھی محفوظ رہتا ہے اور اس پر اللہ پاک کی رحمت بھی چَھمَا چَھم برستی رہتی ہے *کسی دانا کا قول ہے :جس کی بغل میں ہر وقت کتاب نہ ہو، اس کے دِل میں حکمت ودانائی راسِخْ نہیں ہوسکتی۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! دِینی مُطالعہ دِینی لحاظ سے بھی اور دُنیوی لحاظ سے بھی بہت ہی فائدے مند عادَت ہے۔ ہم سب کو اپنا وقت بنا کر روزانہ کی روٹین میں کچھ نہ کچھ دِینی مطالعہ بھی شامِل کرنا چاہئے۔ میں چند مفید کتابیں عرض کرتا ہوں، یہ سب کتابیں خرید کر گھر رکھ لیجئے! یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مفت ڈاؤنلوڈ (Download)کر لیجئے!
*کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب: شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کی لکھی ہوئی بہت ہی اَہَم کتاب ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: عنقریب (ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ) آدمی صُبح کو مؤمن، شام کو کافِر ہو گا، شام کو مؤمن اور صُبح کو کافِر ہو گا۔([2])
افسوس! کہ یہ زمانہ آج نظر آ رہا ہے، معلومات کی بہت کمی ہے، لوگ بولتے ہیں تو بولتے چلے جاتے ہیں اور باتوں ہی باتوں میں کئی کُفریہ کلمات بھی بول ڈالتے ہیں، یُوں اُن کا ایمان ضائع ہو چکا ہوتا ہے اور انہیں خبر تک نہیں ہوتی۔ عام طَور پر عوام میں جو کُفریہ کلمات بولے جاتے ہیں، شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ نے اس کتاب میں وہ جملے اور کلمات جمع فرمائے ہیں اور اُن سے متعلق قرآن و حدیث اور عُلَمائے کرام کے ارشادات کی