Deeni Mutala Ki Ahmiyat

Book Name:Deeni Mutala Ki Ahmiyat

اِسلام کی بہت سی بنیادی باتیں عربی زبان میں ہیں مگر حالت یہ ہے کہ عربی کی الف سے باء نہیں آتی، قرآنِ کریم جو عربی زبان میں ہے، حدیثیں جو عربی زبان میں ہیں، یہ پڑھنی ہی نہیں آتیں اور لوگ بس سوشل میڈیا سے باتیں سُن کر عُلَمائے کرام کے خِلاف کھڑے ہو رہے ہیں، قرآن و حدیث کی ایسی ایسی غلط تشریحات کی جاتی ہیں کہ اَلْاَمَانُ وَالْحَفِیْظُ...!!

حدیث کی تحقیق کا غلط طریقہ

ایک صاحِبِ عِلْم کہتے ہیں: میں ایک مرتبہ کتابوں کی دُکان پر گیا۔ وہاں ایک شخص موجودتھا، شاید کوئی بدعقیدہ تھا، بہر حال! زیادہ پڑھا لکھا نہیں تھا۔ اس نے صحابئ رسول حضرت امیر معاوِیَہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے متعلق منفی(Negative) باتیں کرنا شروع کر دیں۔ بہت کچھ بولتا رہا، اس کو سمجھانے کی خاطِر میں نے ایک حدیثِ پاک سُنائی، وہ جلدی سے بولا: کہاں لکھی ہے یہ حدیثِ پاک...؟ حوالہ دِکھاؤ! وہ صاحِبِ عِلْم کہتے ہیں: میں چونکہ کتابوں ہی کی دُکان پر تھا، مکتبۃ المدینہ کی کتاب: فیضانِ امیر مُعَاوِیَہ وہاں رکھی تھی۔ میں نے کِتَاب اُٹھائی، وہ حدیث حوالے کے ساتھ لکھی ہوئی نکال کر دِکھا دی۔

اب جبکہ حدیثِ پاک آنکھوں سے دیکھ لی، خُود پڑھ لی، چاہئے تھا کہ وہ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے سامنے سرِ تسلیم خَمْ کر دیتا، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو مان لیتا مگر ...!! کہنے لگا: اچھا ٹھیک ہے...!! میں اس حدیث کو گوگل (Google) پر سرچ (Search)کروں گا، پِھر کوئی نتیجہ نکالوں گا۔

‌لَا ‌حَوْلَ ‌وَلَا ‌قُوَّةَ اِلَّا بِااللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ...!! کتنے افسوس کی بات ہے! سوشل میڈیا، انٹر نیٹ وغیرہ ایسے سرچ انجن عِلْمِ دِین سیکھنے کا معیاری ذریعہ نہیں ہیں *دَوا ڈاکٹر سے ملتی