Deeni Mutala Ki Ahmiyat

Book Name:Deeni Mutala Ki Ahmiyat

انسٹال کر لیجئے! خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب (Motivation) دلائیے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: نمازِ جنازہ میں کچھ  تکبیریں رہ جائیں تو بعد میں کہہ لیجئے! نماز ہو جائے گی۔

وضاحت: الحمد للہ! پَنج وقتی نمازوں سے متعلق تو عمومًا لوگوں کو مسئلہ معلوم ہوتا ہے کہ چند رکعتیں گزر جانے کے بعد جماعت میں شامِل ہوئے تو  امام کے سلام پھیرنے کے بعد باقی رکعتیں پڑھنی ہیں۔ نمازِ جنازہ کے متعلق عمومًا لوگوں کو مسئلہ معلوم نہیں ہوتا، ذِہن میں رکھئے! ہم نمازِ جنازہ میں پہنچے، امام صاحِب مثلاً 2 تکبیریں کہہ چکے تھے، اب حکم ہے کہ اسی وقت نمازِ جنازہ میں شامِل ہو جائیں، جب امام صاحِب سلام پھیر لیں، آپ سلام پھیرے بغیر اپنی بقیہ تکبیریں کہیں اور اس میں درودِ پاک اور دُعائیں بھی پڑھ لیں۔ نماز ہو جائے گی اور اگر دعائیں پڑھنے کی وجہ سے جنازہ اُٹھالئے جانے کا اندیشہ ہوتو فقط تکبیرات کہہ لیجئے،دعائیں چھوڑ دیجئے۔ ([1])  اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...فتاوٰی اہلسنت(غیر مطبوع)،فتوی نمبر:Pin:5107۔