Book Name:Deeni Mutala Ki Ahmiyat
ہے، اسے پڑھیئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اَحادِیثِ کریمہ کے اَنْوار نصیب ہوں گے۔
*سیرتِ مصطفےٰ: علّامہ عبدالمصطفےٰ اعظمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی بہت پیاری کتاب ہے، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادت سے لے کر وِصَالِ ظاہِری تک مکمل سیرتِ پاک آسان انداز میں لکھی گئی ہے۔ یہ بھی ہم سب کو پڑھنی چاہئے۔ قرآنِ کریم میں اللہ پاک نے فرمایا:
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (پارہ:21، الاحزاب:21)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: بیشک تمہارے لئے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ موجود ہے۔
محبوبِ ذِیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی زندگی مبارَک ہمارےلئے آئیڈیل (Ideal)ہے، بہترین نمونہ ہے، اب ہم سیرتِ پاک کو جانتے ہی نہ ہوں، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے مُبارَک انداز کیسے تھے؟ پیاری پیاری ادائیں کیسی تھیں؟ یہ باتیں ہمیں معلوم ہی نہ ہوں تو بتائیے! سیرتِ پاک کی پیروی ہم کیسے کر پائیں گے۔
*اسی طرح شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کےکتب و رسائل بہت آسان اُردو زبان میں ہوتے ہیں، فیضانِ سُنّت، نیکی کی دعوت، غیبت کی تباہ کاریاں،فیضانِ نماز ، آپ کی مَقْبولِ عام اور نہایت مفید کتابیں ہیں، یہ پڑھیئے! * اللہ پاک کے فضل سے امیر اہلسنت عِلْم دوست شخصیت ہیں، آپ ہر ہفتے کو ہونے والے مَدَنی مُذاکرے میں ایک مختصر رسالہ پڑھنے کی ترغیب دِلاتے ہیں، اس پر پیاری پیاری دعائیں بھی ارشاد فرماتے ہیں، بہت مختصر سا رسالہ ہوتا ہے، ہر ہفتے یہ رسالے پڑھنے کی عادَت بنا لیجئے!
*اگر آپ چاہتے ہیں کہ قرآن، حدیث، تفسیر، دِینی احکام و مسائِل، روز مرَّہ زندگی