Book Name:Khwaja Huzoor Ka Faizan
مُقَرَّر ہیں *مؤذِّن مُقَرَّر ہیں *5وقت کی اذانیں ہو رہی ہیں *خادِمِین مَوجود ہیں *مسجدوں کی باقاعِدہ صَفَائی ہوتی ہے *قالین بچھے ہیں *بجلی، پنکھے، اے، سی(A.C)۔ ٹھنڈا گرم پانی وغیرہ ساری سہولیات موجود ہیں، اِس کے باوُجُود حالت یہ ہے کہ مسجد کے ہمسائے بھی 5وقت مسجد میں نہیں پہنچتے، قریب قریب گھر ہیں، پِھر بھی جماعت سے محرومی ہو جاتی ہے۔ اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ ہر عاقِل و بالغ پر 5وقت کی نماز فرض ہے، فجر کی نماز بھی فرض ہے، ظہر، عصر بھی اور مغرب و عشا بھی، بعض لوگ جو 2 نمازیں پڑھ کر، 4 پڑھ کر دِل کو تسلی دے لیتے ہیں کہ آج میں نے 4 نمازیں پڑھ لیں، وہ اپنا ذِہن بدلیں، آپ نے 4 پڑھ تو لِیں مگر 1 قضا کر ڈالی۔ پِھر جو نمازیں پڑھتے بھی ہیں تو جماعت کا اہتمام نہیں کرتے۔ یاد رکھئے! پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت پڑھنا واجب ہے۔ لہٰذا نماز مسجد ہی میں ادا کِیا کیجئے! *حدیثِ پاک میں ہے: اللہ پاک باجماعت نماز پڑھنے والوں کو مَحْبُوب(یعنی پیارا) رکھتا ہے۔([1])
حضرت اَبُو سعید خُدْرِی رَضِیَ اللہُ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ پاک کے آخری رسول، رسولِ مَقْبول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جب بندہ باجماعت نماز پڑھے پھر اللہ پاک سے اپنی حاجَت(یعنی ضرورت) کا سُوال کرے تو اللہ پاک اِس بات سے حیا فرماتا ہے کہ بندہ حاجَت پُوری ہونے سے پہلے واپس لوٹ جائے۔([2])
جماعت سے گَر تو نمازیں پڑھے گا خدا تیرا دامن کرم سے بھرے گا
ایک حدیثِ پاک میں ہے: مَرد کی نماز مسجد میں جماعت کے ساتھ، گھر میں اور بازار