Book Name:Khwaja Huzoor Ka Faizan
لے کر 6 رَجَب تک روزانہ مَدَنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آپ 2 بار اجمیر شریف خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مزار شریف پر حاضِر ہوئے ہیں، 1998ء میں شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کے مبارَک مہینے میں نفل روزہ رکھ کر اپنے خلیفہ صاحبزادہ حضور ، حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّ ظِلُّہُ العالی اور کئی عاشقانِ خواجہ کے ساتھ بعدِ فجر مزارِ خواجہ غریب نواز پر حاضِر ہوئے،عاشقِ خواجہ اَمِیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ نے اجمیر شریف پہنچ کر خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی شان میں ایک مَنْقَبْت لکھی جس کا پہلا شعر یہ ہے :
میں ہوں سائل، میں ہوں مَنگتا یاخواجہ! مِری جھولی بھر دو
ہاتھ بڑھا کر ڈال دو ٹکڑا یا خواجہ! مِری جھولی بھر دو([1])
اللہ پاک ہمیں بھی خواجہ حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی اور تمام اَوْلیائےکرام کی محبّت و اُلْفَتْ نصیب فرمائے۔ کاش! اللہ والوں کا باادب رہ کر قبر میں اُترنا اور قیامت میں اُٹھنا نصیب ہو جائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن (Muslim's Funeral) تجہیز و تکفین لانچ کی گئی ہے *اس میں مَیِّت کے غُسل ، کفن اور دفن وغیرہ کے متعلق اہم