Khwaja Huzoor Ka Faizan

Book Name:Khwaja Huzoor Ka Faizan

رَجَبْ کی فضیلت

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! رَجَب شریف کا مہینا شروع ہو چکا ہے۔  یہ بہت ہی مبارَک مہینا ہے۔ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اِنَّ رَجَبَ شَہْرُ اللہِ یعنی بے شک رجب اللہ پاک کا مہینا ہے۔([1]) ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم رَجَب شریف میں یہ دُعا پڑھا کرتے تھے:

اَللَّہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ

ترجمہ:اے اللہ پاک! ہمارے لئے رَجَب اور شَعْبَان میں بَرَکت عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا دے۔([2])

اللہ پاک یہ دُعائے مصطفےٰ ہمارے حق میں بھی قبول فرمائے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ رَجَبْ اور شَعْبَان میں یہ دُعا وقتًا فوقتًا پڑھتے رہا کریں۔ اللہ پاک توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا تعارُف

پیارے اسلامی بھائیو! رَجَب شریف میں عالَمِ اِسْلام کی ایک بہت ہی مَعْرُوف اور بلند رُتبہ ہستی کا عُرسِ پاک ہوتا ہے، وہ ہستی جنہوں نے راہِ حق میں تَنْ مَنْ دَھْن، سب کچھ قُربان کیا، صِرْف 15سال کی عمر مبارَک میں دُنیا  تَرْک کر کے راہِ حق کے مُسَافِر بنے، وہ ہستی جنہیں نائِبُ النَّبِی کہا جاتا ہے، وہ ہستی جنہوں نے بَرِّ صغیر کو نُورِ اِسْلام سے رَوشن کیا، کم و بیش 90 لاکھ غیر مسلموں کو کلمہ پڑھایا اور راہِ حق سے بھٹکے ہوئے سینکڑوں لوگوں کو


 

 



[1]...شعب الایمان،الصیام،تخصیص شھر رجب بالذکر،جلد:3،صفحہ:369،حدیث:3803۔

[2]...موسوعہ ابن ابی الدنیا، فضائل شھر رمضان، جلد:1، صفحہ:361، حدیث:1۔