Book Name:Khwaja Huzoor Ka Faizan
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ایسی ہی بلند رُتبہ ہستی ہیں، آپ نے ساری زندگی نیکیاں کرتے گُزاری۔ آپ کے مُرِیْدِ خاص اور خلیفہ حضرت خواجہ بختیار کاکی رَحمۃُاللہِ علیہ فرماتے ہیں:حضرت خواجہ غریب نواز رَحمۃُاللہِ علیہ بہت مُجَاہدات (یعنی اللہ پاک کی عِبَادت میں بہت محنت) فرماتے تھے*آپ 7 دِن کے بعد 5 مِثْقال (تقریباً 21 گرام) روٹی پانی میں بھگو کر کھایا کرتے *آپ کا لباس مبارَک 2 چادرَیں تھا، جن میں کئی پیوند(Patches) لگے ہوتے*جہاں کہیں جاتے اَکْثَر قبرستان(یا کسی بزرگ کے مزار کے قریب) رہائش رکھتے *جس جگہ آپ کی شہرت(Popularity) ہو جاتی، اُس شہر کو چھوڑ دیتے (آخر رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے حکم سے اجمیر تشریف لائے اور آخر تک یہیں رہے) *خواجہ غریب نواز رَحمۃُاللہِ علیہ ہند میں تشریف لائے تو اگرچہ اس وقت یہ علاقہ کفرستان تھا (یعنی کفر و شِرْک سے بھرا ہوا تھا،یہاں کا حاکِم بھی غیر مُسْلِم تھا) اِس کے باوُجُود خواجہ حضور رَحمۃُاللہِ علیہ کے خُدّام 5 وقت اذان دیتے اور نمازِ باجماعت پُورے اِہتمام کے ساتھ ادا کی جاتی تھی۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے خَواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی...!! وہ وقت جب بَرِّ صغیر میں کفر عام تھا، خَواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اِس دَور میں بھی 5 وقت کی نماز باجماعت ادا فرماتے تھے، اب ہمارے ہاں تو *الحمد للہ! گلی گلی میں مسجدیں موجود ہیں *امام صاحِب