Khwaja Huzoor Ka Faizan

Book Name:Khwaja Huzoor Ka Faizan

کرتے گُزاری،  اب نیکیاں کرنے والوں کے لئے وعدہ ہے،

سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا(۹۶) (پارہ:16، مریم:96)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: عنقریب رحمٰن ان کے لیے محبّت پیدا کر دے گا۔

الحمد للہ! خواجہ حُضُور بھی ایسی ہی شان والے ہیں، لوگوں کے دِلوں میں آپ کی محبّت گویا اُنڈیل دی گئی ہے۔ وقت کے بڑے بڑے بادشاہ، بڑے بڑے اَوْلیا، غریب، امیر آپ کے درِ پاک پر حاضِریاں دیتے اور فیض پاتے ہیں۔

*شاہ جہان نے 21 سال ہند پر حکومت کی اور اِن 21سالوں میں 5 مرتبہ خواجہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے دربار میں حاضِر ہوئے اور کئی کئی دِن یہاں قیام کیا۔([1]) *مُغْلیہ سلطنت کے آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر، خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی شان میں قصیدے لکھتے اور آپ کے حُضُور مدد کی درخواست کیا کرتے تھے، بہادُر شاہ ظفر کی لکھی ہوئی ایک منقبت کے چند اَشْعَار سُنئے! ([2])

آستاں بَوْسِی کا مجھ کو شَوق تو ہے اِس قدر

اُڑ کے پہنچوں میں ابھی، میرے اگر ہوں بال و پَر

پَر کروں کیا، میں ہوں بےطاقتِ قدم سے سربسر

ہے تمہاری ہی فقط چَشْمِ عِنَایت پر نظر

یامُعِیْنَ الدِّیْن چشتی! دستگیری لازِم اَسْت

مفہوم:مجھے آپ کے دربار پر حاضِری کا بہت شوق ہے، میرے پَر ہوتے تو اُڑ کر پہنچتا مگر کیا


 

 



[1]... معین الارواح، صفحہ:321بتغیر قلیل۔

[2]... معین الارواح، صفحہ:335بتغیر قلیل۔