Aj Le Un Ki Panah

Book Name:Aj Le Un Ki Panah

جو اِیمان سے پِھر کر یعنی مُرتَد ہو کر مرے گا وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دوزخ میں رہے گا۔

ایماں پہ ربِّ رحمت، دیدے تو استِقامت                   دیتا ہوں واسِطہ میں تجھ کو تِرے نبی کا([1])

نہ جانے ہمارا خاتِمہ کیسا ہو!

حدیثِ پاک میں ہے: اولادِ آدم مختلف طبقات پر پیدا کی گئی*ان میں سے بعض مؤمن پیدا ہوئے، حالت ِایمان پر زندہ رہے اور مومن ہی مریں گے*بعض غير مسلم پیدا ہوئے، حالت ِ کفر پر زندہ رہے اور غير مسلم ہی مریں گے*جبکہ بعض مومن پیدا ہوئے، مومنانہ زندگی گزاری اور حالت ِ کفر پرمریں گے *بعض غير مسلم پیدا ہوئے، ساری زندگی غير مسلم رہے اور مومن ہو کر رخصت ہوں گے ۔([2])

نیک آدمی غیر مُسْلم ہو کر مر گیا

 حضرت اما م اَبُو مُحَمَّد  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: 3 زَاہِد حج کے ارادے سے بیتُ اللہ شریف کی طرف روانہ ہوئے۔ راستے میں اُنہوں نے غیر مسلموں کی ایک بستی میں قیام کیا، تینوں (زاہدوں) میں سے ایک کی نظر ایک خوبصورت غیر مسلم عورت پر پڑی تو اُس کا دل اِس کی طرف مائل ہو گیا، جب تینوں نے سفر کا ارادہ کیا، تو اُس نے حیلے بہانے سے اُن کو ٹال دیااور خود وہیں بیٹھ گیا، اُس کے دو نو ں ساتھی چلے گئے اور اُس کوبستی ہی میں چھوڑ دیا، اب اُس نے اپنے دل کی با ت اِس عورت کے والد سے کہی، لڑکی کے غیر مسلم والِد نے کہا: میری بیٹی کا مَہر تجھ پر بہت بھا ر ی ہے، تم اُس کی طا قت نہیں رکھتے۔ زاہِد نے پوچھا: کیا مہر ہے؟ اس کے وا لِد نے کہا: تو غیر مُسْلم ہو جا۔


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:178۔

[2]...ترمذی، کتاب الفتن، باب مااخبر النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ...الخ، صفحہ:528، حدیث:2191۔