Aj Le Un Ki Panah

Book Name:Aj Le Un Ki Panah

آہ! وہ نادان...!! اِس غیر مُسْلم لڑکی کے عشق میں پاگل تھا، اس گندے جذبے کے ہاتھوں مجبور ہو کر اُس نے اپنا دِین چھوڑا اور غیر مسلم ہو گیا۔ اب اُس کی اُسی لڑکی کے ساتھ شادِی ہو گئی، پِھر کچھ ہی عرصے کے بعد وہ اسی بےاِیمانی کی حالت میں موت کے گھاٹ اُتر گیا۔ جب اُس کے دونوں ساتھی سفر سے وا پس آئے تواس کے بارے میں معلومات کی تو انہیں بتایا گیا کہ وہ تو غیر مسلم ہو گیا تھا اوراسی حالت پر مر چکا ہے۔ یہ سُن کر انہیں بہت دُکھ ہوا، عبرت لینے کے لئے اس کی قبر پر پہنچے۔ وہاں ایک عورت اور 2 بچوں کو قبر پر روتے ہوئے پایا۔اپنے ساتھی کی حالت پر وہ دونوں بھی رونے لگے۔ عورت نے اُن سے پوچھا: آپ کیوں رو رہے ہیں؟ انہوں نے اس کی عبادت، نماز، اور زُہْد کا تذکرہ کیا۔ جب عورت نے یہ سنا تو اس کا دِل اِسلا م کی طرف مائل ہوگیا اور وہ اپنے دونوں بچوں سمیت اِسلا م لے آئی۔([1])

اللہُ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! کیسی عبرت کی بات ہے...!!وہ عورت جس کے عشق میں پاگل ہو کر اُس نیک آدمی نے ایمان کی دولت کو چھوڑا، اِسلام سے مُنہ موڑا، آخر وہ مسلمان ہو گئی اور یہ بداَنجام غیر مسلم ہو کر دُنیا سے چلا گیا...!! لہٰذا مسلما ن کو چاہیےکہ اپنے اَنجام سے ڈر تا رہے اور اللہ پاک سے اچھے خاتمے کا سوال کرتا رہے۔

مسلماں ہے عطاؔر تیری عطا سے                                          ہو    ایمان     پر     خاتمہ      یاالٰہی!([2])

شیطان عزیزوں کے روپ میں اِیمان چھیننے آئے گا

اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! دُنیا میں آنے کوتو ہم آ گئے مگراب دنیا سے اِیمان کو


 

 



[1]...الروض الفائق، المجلس الثانی فی قولہ تعالیٰ...الخ، صفحہ:16۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:105۔