Aj Le Un Ki Panah

Book Name:Aj Le Un Ki Panah

چلے جا رہے ہیں، چُغلی کھانا بُرے خاتمے کا سبب ہے، ہمارے معاشرے میں بہت عام ہے *شراب بُرے خاتمے کا سبب ہے مگر افسوس! ہمارے معاشرے میں یہ مرض بھی بڑھتا چلا جا رہا ہے *اسی طرح حسد *بدنگاہی (مثلاً بےپردہ خواتین کو دیکھنا، فلمیں ڈرامے دیکھنا، سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنا وغیرہ) بھی بُرے خاتمے کا سبب ہے، یہ بُرائی آج کتنی بڑھ چکی ہے، ہر کوئی جانتا ہے، بچے بچے کے ہاتھ میں موبائِل ہے، انٹرنیٹ کا پیکج موجود ہے، کیا بچے، کیا جوان اور کیا بوڑھے، سب موبائِل پر لگے ہوئے ہیں اور کیا کیا دیکھ رہے ہیں...؟ بس اللہ پاک کی پناہ!!

ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے اِیْمان کی فِکْر کریں اور آج سے پکّی نیت کر لیں کہ آئندہ کبھی گُنَاہوں کی طرف نہیں بڑھیں گے *ساری نمازیں باجماعت مسجد میں پڑھا کریں گے *جھوٹ بھی نہیں بولیں گے *غیبت بھی نہیں کریں گے *چُغلی بھی نہیں کھائیں گے *کسی سے حسد بھی نہیں کریں گے *اپنے مسلمان بھائیوں کو تکلیف بھی نہیں پہنچایا کریں گے *دیگر گُنَاہوں سے بھی ہر دَم بچتے رہیں گے۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

اِیمان پر خاتِمہ کے تین اَوراد

ایک شخص اعلیٰ حضرت اِمامِ اہلسنّت اِمام احمد رضا خان  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے پاس حاضر ہوا اور عرض کی کہ میرے لئے ایمان پر خاتمے کی دعا کر دیجئے۔آپ  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے اُس کے لئے دعا فرمائی اورارشاد فرمایا : (1):(روزانہ) 41بار صبح کو یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ لَااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ ۔اوّل و آخِر دُرُود شریف نیز (2):سوتے وَقت اپنے سب اَوراد کے بعد سُوْرَۃُ الْکَافِرُوْن روزانہ پڑھ لیا کیجئے! اِس کے بعد گفتگو وغیرہ نہ کیجئے! ہاں اگر ضَرورت ہو تو گفتگو کرنے کے بعد پھر سُوْرَۃُ الْکَافِرُوْن تلاوت کر لیں کہ خاتِمہ اِسی پر ہو، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!خاتِمہ ایمان پرہو