Book Name:Aj Le Un Ki Panah
*یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مَدَنی قاعِدہ پڑھ کر، اِس کی مشق (Practice)کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل فون میں انسٹال کر لیجئے، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: اِفطار کی دُعا روزہ اِفطار کرنے کے بعد پڑھنا سُنّت ہے۔
وضاحت: گھروں میں یا اجتماعی اِفطار پارٹیوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ اِفطار کی دُعا پہلے پڑھتے ہیں، روزہ بعد میں کھولتے ہیں۔ اس میں سُنّت طریقہ یہ ہے کہ پہلے روزہ کھولیں، مثلاً کھجور وغیرہ کھا لیں، اس کے بعد دُعا پڑھیں۔ حدیثِ پاک میں بھی ایسے ہی آیا ہے۔ یاد رکھئے! اِفْطار کا وقت دُعاؤں کی قبولیت کا وقت ہوتا ہے، کوشش کرنی چاہئے کہ روزہ کھول کر دُعائے اِفطار پڑھیں، اس کے ساتھ ہی دُنیا و آخرت کی بہتری سے متعلق مزید دُعائیں بھی مانگیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! مُرادیں پُوری ہوں گی۔ روزے کے فضائِل، آداب اور اَحْکام و مسائِل کی تفصیلی معلومات کے لئے اَمیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب فیضانِ رمضان کا مُطالعہ کیجئے!اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد