Aj Le Un Ki Panah

Book Name:Aj Le Un Ki Panah

دِل پاک کرنے والا عمل

حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ سے مُراد پُورا کلمہ شریف ہے یعنی لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔ ورنہ صرف لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ تو بہت سے غیر مُسْلِم بلکہ ابلیس بھی پڑھتا ہے۔ جس چیز سے مؤمن بنتے ہیں وہ ہے مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲ۔ چونکہ *کلمہ شریف سے کُفر کی گندگی دُور ہوتی ہے *اِسے پڑھ کر غیر مسلم مؤمن ہوتا ہے *اِس سے دِل کا زنگ دُور ہوتا ہے *اِس سے غفلت جاتی ہے *دِل میں بیداری آتی ہے *یہ حَمْدِ الٰہی و نَعْتِ مصطَفْوِیْ کا مجموعہ ہے، اِس لئے یہ اَفْضَلُ الذِّکْر ہوا *صُوْفیائے کرام  رحمۃُ اللہِ علیہم  فرماتے ہیں کہ دِل کی صفائی کے لئے کلمۂ طیبہ بہت مُفید ہے۔([1]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مَدَنی قاعِدہ موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جس کا نام ہے: مَدَنی قاعِدہ (Madani Qaida) *اس اَیپلی کیشن میں مکمل مَدَنی قاعِدہ اور اُس کی آڈیو (Audio) شامِل کی گئی ہے * اس ایپلی کیشن میں آپ مَدَنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک (Click)کریں گے، آڈیو (Audio) میں اس کا تَلَـفُّـظْ(pronunciation) بتائے گا


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح، جلد:3 ،صفحہ:342۔