Book Name:Aj Le Un Ki Panah
مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْۚ-وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ(۶۲) (پارہ:1،البقرۃ:62)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: جو بھی سچے دِل سے اللہ پر اور آخرت کے دِن پر اِیمان لے آئیں اور نیک کام کریں تو اُن کا ثواب اُن کے ربّ کے پاس ہے اور اُن پر نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
یعنی یہ کئی طرح کے غیر مسلم ہیں، اِن میں بنی اسرائیل بھی شامِل ہیں، اِن سب کے لئے راہِ نَجات صِرْف و صِرْف ایک ہی ہے، یہ اگر مَحْبُوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا دامنِ رَحْمت تھام لیں، اِمامُ الانبیا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا کلمہ پڑھتے ہوئے اللہ پاک اور قیامت کے دِن پر اِیمان لے آئیں، وہ سب باتیں جن پر اِیمان لانے کی دعوت حبیبِ خدا، مُحَمَّدِمصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرما رہے ہیں، اگر یہ اُن باتوں پر اِیمان لے آئیں تو نَجات پا جائیں گے، اُن کے رَبّ کے ہاں اِن کا اَجْر بھی ہو گا، اِنہیں نہ کوئی خوف رہے گا، نہ کوئی غَمْ رہے گا۔
آج لے اُن کی پناہ، آج مدد مَانگ اُن سے
پِھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا([1])
وضاحت: آج مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پناہ میں آجاؤ! آج اُن سے مدد مانگ لو...!! ورنہ روزِ قیامت ماننا کچھ فائدہ نہیں دے گا۔
روایات میں ہے: حضرت سَلْمان فارسی رَضِیَ اللہُ عنہ جو عظیم صحابئ رسول ہیں، آپ نے