Book Name:Fazail e Badr Paida Kar
مدینہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا : پہلے کے اہلِ مدینہ ایسے تھے۔([1])
خدا! دِل سے دُنیا کی اُلفت مِٹا دے تُو دے اُلفتِ تاجدارِ مدینہ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
سُبْحٰنَ اللہ! پتا چلا؛ مسلمان ہمیشہ دوسروں کا خیر خواہ ہی ہوتا ہے۔ لہٰذا ہم بھی دوسروں کی خیر خواہی کرنے والے بن جائیں، بس ہر ایک کا بھلا ہی سوچئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ایمان کامِل اور مضبوط ہو جائے گا۔ اگر اِیْمان مضبوط ہو گیا تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا میں بھی کامیابی نصیب ہو گی اور آخرت بھی سنور جائے گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو!شیطانی ہتھکنڈوں سے خود کو بچانے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہو جائیے، رمضان شریف کا مبارک مہینا جاری ہے، اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے تحت دُنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر آخری 10دن کا اجتماعی سنّت اعتکاف بھی کروایا جاتا ہے،آپ بھی اس میں ضرور شرکت کیجئے!پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو اعتکاف سے بڑی محبّت تھی یہاں تک کہ آپ دنیا سے رخصت ہونے تک ہر سال رمضان شریف کے آخری دس دن کا اعتکاف فرماتے تھے ۔([3])