Fazail e Badr Paida Kar

Book Name:Fazail e Badr Paida Kar

آخرے عشرے کے اعتکاف کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اللہ پاک کے سب سے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جس نے رمضان  شریف میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔([1])

ہو سکے تو آپ بھی اجتماعی اعتکاف کی نیت کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! رمضان شریف  میں گُنَاہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے، نفل عبادات کا شوق بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سارا عِلْمِ دین بھی سیکھنے کو ملے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مدنی چینل موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مختلف انداز سے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، اَلحمدُ لِلّٰہ!  دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے بہت ہی پیاری موبائل ایپلی کیشن بنام: مدنی چینل (Madani Channel) لانچ کی ہے *اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ مدنی چینل کا مختصر تعارف اور مدنی چینل پر نشر کئے جانے والے پروگرامز کا شیڈول(Schedule) معلوم کر سکتے ہیں *اس اپیلی کیشن کے ذریعے مدنی چینل پر چلنے والے مفتیانِ کرام اور مبلغین کے بہت ہی معلوماتی پروگرام دیکھے اور سنے جا سکتے ہیں *اس ایپلی کیشن کی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اب اُردو کے ساتھ انگلش اور بنگلہ زبان میں بھی علمِ دین کا فیضان عام کیا جارہا ہے اور *ایپلی کیشن میں مدنی چینل کی لائیو ویڈیو سٹریمنگ (live video streaming) کو دیکھنے


 

 



[1]...جَامِع صغِیر، صفحہ:516، حدیث:8479۔