Book Name:Fazail e Badr Paida Kar
کے ساتھ ریڈیو فیچر کے ذریعے آڈیو بھی سن سکتے ہیں *ریڈیو مدنی چینل پر تلاوتِ قرآنِ مجید، قرآنِ پاک کا ترجمہ، مدنی مذاکرہ، فرض علوم، نعت شریف اور اسلامی بیانات وغیرہ بھی سن سکتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: مسجد میں کھانا پینا، سونا نَاجائِز ہے۔
وضاحت: اَلحمدُ لِلّٰہ! رمضان شریف کی برکت والی گھڑیاں ہیں، بہت دفعہ مسجد میں اِفطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، بعض لوگ خُود سے کھجور پانی لے کر مسجد میں آجاتے ہیں، یہیں افطاری کر کے نمازِ مغرب میں شامِل ہوتے ہیں، یہ اچھی بات ہے، البتہ! مسئلہ ذِہن میں رکھ لیجئے! مسجد میں کھانا پینا صِرْف و صِرْف مُعْتَکِفْ کے لئے جائِز ہے، اس کے عِلاوہ کسی کے لئے جائِز نہیں۔([1]) لہٰذا جب بھی مسجد میں داخل ہوں تو اِعتکاف کی نیت فرما لیجئے۔ یہ نفل اِعتکاف ہو گا۔ اس طرح اِعتکاف کا ثواب بھی مِل جائے گا، ضِمناً مسجد میں کھانا، پینا سونا وغیرہ بھی جائِز ہو جائے گا۔اب چاہیں تو مسجد میں کھا، پی یا سو سکتے ہیں۔ روزے اور اعتکاف وغیرہ کے فضائِل، آداب اور اَحْکام و مسائِل کی تفصیلی معلومات کے لئے امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب فیضانِ رمضان پڑھ لیجئے!اللہ پاک