Fazail e Badr Paida Kar

Book Name:Fazail e Badr Paida Kar

مسلمانوں کو عظیم تَرِین فتح اور غیر مسلموں کو عبرتناک شکست ہوئی۔وہ صحابۂ کرام   علیہم الرّضوان    جو اِس غزوے میں شریک ہوئے، جن میں مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت اَبُوبکر صِدّیق، دوسرے خلیفہ فاروقِ اَعظم، چوتھے خلیفہ حضرت علیُ المرتضیٰ  رَضِیَ اللہُ عنہ  سمیت تقریباً 313 صحابۂ کرام شامِل ہیں، اللہ پاک نے ان صحابۂ کرام کو بہت فضیلتوں سے نوازا ہے۔ بخاری شریف میں روایت ہے: ایک مرتبہ حضرت جبریلِ امین  علیہ السَّلام  بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے، عرض کیا: یارسولَ اللہ  صلّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! آپ اَصْحابِ بدر کو کیسا سمجھتے ہیں؟ فرمایا: مِنْ اَفْضَلِ الْمُسْلِمِیْن یعنی غزوۂ بدر میں شریک ہونےوالے صحابہ سب مسلمانوں میں اَفْضَل ہیں۔ عرض کیا: یا رسولَ اللہ   صلّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! وہ فرشتے جو غزوۂ بدر میں حاضِر ہوئےتھے، ہم فِرشتوں کے درمیان اُن کا بھی یہی مَقام ہے ۔([1])  

اَصْحابِ بدر کے ناموں کی برکات

عُلَمائے کرام نے لکھا ہے: اللہ پاک نے اَصْحابِ بدر کے ناموں میں بہت برکتیں رکھی ہیں *ان کے ناموں کے وسیلے سے دُعا کی جائے تو مُراد پُوری ہوتی ہے *ان ناموں کی برکت سے مریضوں کو شفا نصیب ہوتی ہے *چوروں لٹیروں سے حفاظت ملتی ہے *بےروزگاری ہو تو ان ناموں کی برکت سے روزگار نصیب ہو جاتا ہے *غرض؛ کیسی ہی مشکل ہو، پریشانی ہو، اَصْحابِ بدر کے ناموں کے وسیلے سے دُعا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! مشکلات ٹَل جائیں گے، مُرادَیں پُوری ہو جائیں گی۔

ان ناموں کی ایک اَہَم تَرِین برکت یہ ہے کہ *عُلَمائے کرام نے لکھا: جو ان پاک


 

 



[1]...بخاری، کتاب المغازی، باب شہود الملائکۃ بدرا، صفحہ:1003، حدیث:3992۔