Book Name:Shehr e Mohabbat
میں تو اِس جگہ کو عرش سے بھی اَفْضَل جانتا ہوں۔ اُس عہدے دار نے کہا: اِس پر دلیل دو...!! آپ نے فرمایا: سُنو پھر دلیل....!! قرآنِ کریم سے ثابت ہے کہ اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام شکر گزار بندے ہیں۔ دوسری طرف اللہ پاک فرماتا ہے:
لَىٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ (پارہ:13، ابراہیم:7)
ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اگر تم میرا شکر ادا کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ عطا کروں گا
دیکھو! ایک طرف حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام ہیں جو شُکر گزار بندے ہیں، دوسری طرف اللہ پاک کا یہ وعدہ ہے کہ شُکر گُزار کو پہلے سے زیادہ عَطا کیا جاتا ہے، اب یہ بات تو ثابت ہے کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام اِس وقت چوتھے آسمان پر تشریف فرما ہیں، چُونکہ آپ شُکر گُزار ہیں، لہٰذا چاہئے کہ آپ جس جگہ پر اب ہیں، شُکر گُزاری کے سلسلے میں اِس سے بہتر، اِس سے اعلیٰ، اِس سے اَفضل اور اِس سے بلند جگہ پر پہنچائے جائیں۔ ہم یہ بات جانتے ہیں، روایات سے ثابت ہے کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام چوتھے آسمان سے زمین پر تشریف لائیں گے، پِھر جب دُنیا سے ظاہِری پردہ فرمائیں گے تو مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پہلو میں مزار پائیں گے۔
اس سے ثابت ہو گیا کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام جنہیں شُکر گُزاری کے صلے میں پہلے سے بلند اور اَفضل جگہ عَطا ہونی تھی*آپ کو نہ تو پانچویں آسمان پر پہنچایا جائے گا*نہ چھٹے پر *نہ سِدْرَۃُ المُنْتہیٰ پر*نہ عرشِ اعظم پر بلکہ آپ کو آپ کی موجودہ جگہ سے اُونچی، اَفْضل اور اعلیٰ جگہ جو دِی جائے گی، وہ میرے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا روضۂ پُراَنْوار ہے۔ اس سے معلوم ہو گیا کہ جو عظمت، جو بلندی مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مزارِ پاک