رزق اور مال ودولت میں برکت

وظائف

ماہنامہ فیضان مدینہ جولائی 2022

رزق اور مال ودولت میں برکت

یَااَللہُ 786 بار بعدِ جمعہ لکھ لیجئے اسے دکان یا مکان میں رکھنے سے رزق بڑھتا اور مال و دولت میں برکت ہوتی ہے۔ (چڑیا اور اندھا سانپ،ص25)

ہر حاجت پوری ہوگی، اِن شآءَ اللہ

جس نے اتوار کے دن نمازِ ظہر کے فرض و سنّتوں کے بعد چار رکعت نماز پڑھی ، پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ اور سورۂ سجدہ  پڑھی اور دوسری میں سورۂ فاتحہ اور سورۂ ملک پڑھی  پھر تشہد پڑھ کر سلام پھیرا پھر آخری دو رکعتیں پڑھنے کے لئے کھڑا ہو گیا اور ان میں سورۂ فاتحہ اور سورۂ جمعہ کی تلاوت کی اور اللہ پاک سے اپنی حاجت طلب کی تو اللہ پاک کے ذمۂ کرم پر ہے کہ اس کی حاجت پوری فرمادے گا۔ (قوت القلوب،1/52،53)

پھنسی ہوئی رقم حاصل کرنے کا وظیفہ

خاص کر جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد یَااَللہُ، یَارَحْمٰنُ، یَارَحِیْمُ نماز کی جگہ بیٹھ کر پڑھتے رہیں یہاں تک کہ سورج ڈوبنے کا یقین ہو جائے اب گڑگڑا کر اللہ کی جناب میں دعا کیجئے اِن شآءَ اللہ پھنسی ہوئی رقم مل جائے گی۔ (مدنی مذاکرہ ،15 رمضان المبارک1441ھ مطابق 08مئی2020)

سامان ، گاڑی ، گھر  بِکوانے کے لئے

پارہ 13 سورۂ یوسف کی آیت نمبر 80مکمل پڑھ کر سامان یا گاڑی پر دَم کر دیجئے۔ اِن شآءَ اللہ سامان جلد فروخت ہو جائے گا۔ (چڑیا اور اندھا سانپ،ص30)


Share