Book Name:Shadi Aur Islami Talimaat
وہ روتا ہوا جہنم میں داخل ہو۔ ([1])
اے کاش!ہم غلامانِ صحابہ و اَہلِ بیت بھی اللہ والوں کی سیرت پرعمل کرتے ہوئے اپنے یہاں ہونے والی شادیاں آسان بنائیں۔ *شادی میں ہونےوالی ناجائزاورخلافِ شرع رسموں کوختم کرنے کی کوشش کریں۔ *شادی کی دعوت ہو یاکوئی اور ایونٹ ہر ایک میں بے پردگی اور بے حیائی کوروکنےکی کوشش کریں۔ *شادی میں گانے باجے بجانے اور دوسری خرافات سےبچیں۔ * شادی میں جہیزکامطالبہ نہ کریں ۔ *اگر جہیز لیں بھی تو کم اورسُنّت کےمطابق لیں۔ *ولیمہ کی دعوت بھی سادگی سے شریعت کےدائرے میں رہتےہوئےکریں۔ کیونکہ جس نکاح میں خرچ کم ہوتا ہےوہ برکت والاہوتاہے ، چنانچہ
رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےارشادفرمایا : بڑی برکت والا نکاح وہ ہے ، جس میں بوجھ کم ہو ۔ ([2])
حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہاس حدیثِ مُبارَکہ کی شرح میں فرماتےہیں : جس نکاح میں فریقین (دونوں جانب)کا خرچ کم کرایا جائے ، مہربھی معمولی ہو ، جہیز بھاری نہ ہو ، کوئی جانب مقروض نہ ہوجائے ، کسی طرف سے شرط سخت نہ ہو ، اللہکریم کے تَوَکُّل(بھروسے)پرلڑکی دی جائےوہ نکاح بڑا ہی بابرکت ہے ، ایسی