Book Name:Shadi Aur Islami Talimaat
پلانےکی عمر میں بچے کو بہلائیں تو اس کے سامنے “ اللہ اللہ “ کیا کریں تاکہ جب زبان کھلے تو پہلا لفظ “ اللہ “ نکلے۔ بعض لوگ چھوٹے بچوں کی بُری حرکات دیکھ کر سمجھانے کے بجائے بے توجہی سے کام لیتے ہیں۔ ان کا ذہن یہ ہوتا ہے کہ کچھ سمجھدار ہوجائے تو پھر تربیت شروع کریں گے ایسا نہیں ہونا چاہیے ، اس لیے کہ اگر ابھی سے بچے کو روک ٹوک نہ کی گئی تو وہ بُری عادات اس کی طبیعت میں رچ بس جائیں گی اور پھر بعد میں ان کا چھوٹنا مشکل ہوگا۔ (مدنی مذاکرہ ، کیسٹ نمبرص۱۰۶)(تذکرہ امیرِ اہلِ سُنَّت ، ص۶۹ تا۷۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
*گھربار اور مال و اولاد کی حفاظت کی دعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے حلقوں میں اس بارشیڈول کےمطابق “ گھربار اور مال و اولاد کی حفاظت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :
بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَنَفْسِیْ وَوَلَدِیْ وَ اَہْلِیْ وَمَالِیْ
(جامع صغیر ، ص۳۸۲ ، حدیث : ۶۱۴۰-فیضانِ دعا ، ص ۳۴۷)
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال (
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔