Shadi Aur Islami Talimaat

Book Name:Shadi Aur Islami Talimaat

رشتوں کو ترجیح دیا کرتے تھے ، آئیے!ایک واقعہ سنتے ہیں :

تلاشِ رشتہ

                             حضرت شیخ کرمانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ شاہی خاندان سےتعلق رکھتے تھے ، لیکن آپ نے زہد وتقویٰ اختیار فرمایا ہوا تھا اور دنیاوی مشاغل سے بہت دور ہوچکےتھے ۔ آپ کی ایک صاحبزادی تھیں جو بہت حسین وجمیل اور نیک وپرہیز گار تھیں ۔ ایک دن اس صاحبزادی کے لئے بادشاہِ کرمان نے نکاح کا پیغام بھیجا۔ آپ یہ پسند نہ فرماتے تھے کہ ملکہ بن کر میری بیٹی دنیا کی طرف مائل ہو ۔ اس لئے آپ نے کہلا بھیجا کہ مجھے جواب کے لئے تین روز کی مہلت دیں ۔ اس دوران آپ مسجد مسجد گھوم کر کسی  نیک  نوجوان کو تلاش کرنے لگے۔ دورانِ تلاش ایک لڑکے پر آپ کی نگاہ پڑی جس کے چہرے پر عبادت وپرہیزگاری کانور چمک رہا تھا۔ آپ نے اس سے پوچھا : تمہاری شادی ہوچکی ہے ؟ اس نے جواب دیا : نہیں۔ حضرت  شیخ  کرمانی  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ   نےپوچھا : کیا ایسی لڑکی سے نکاح کرنا چاہتے ہو جوقرآنِ کریم پڑھتی ہے ، نماز روزہ کی پابند ہے ، خوبصورت پاکباز اور نیک ہے ۔ اس نے کہا : میں تو ایک غریب شخص ہوں بھلامجھ سے ایسی نیک لڑکی کارشتہ کون کرےگا؟آپ نےفرمایا : میں کرتا ہوں ، یہ دراہم لو ، ایک درہم کی روٹی ، ایک درہم کا سالن اور ایک درہم کی خوشبو خرید لاؤ۔

                             نوجوان وہ چیزیں لےآیا۔ آپ نے اپنی بیٹی کا نکاح اس نیک  نوجوان کے ساتھ کردیا ۔  بیٹی جب رُخصت ہو کر شوہر کے گھر آئی تو اس نے دیکھا کہ گھر میں پانی کی ایک صُراحی کے سوا کچھ نہیں ہے اور اس صُراحی پر ایک روٹی رکھی ہوئی دیکھی۔ پوچھا : یہ