Book Name:Shadi Aur Islami Talimaat
بے حساب مغفرت فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!امیرُ المؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ والے واقعہ سے یہ بھی معلوم ہوا!غریب گھر کی نیک سیرت اورخوفِ خُدا رکھنے والی لڑکی کو وقْت کے خلیفہ نےاپنے گھر کی بہو بنانےکو ترجیح دی ، آپ نےیہ نہیں دیکھا کہ وہ لڑکی مالدار خاندان سے ہے یانہیں ، بلکہ یہ دیکھاکہ لڑکی خوفِ خُداوالی ہے ، نیک سیرت ہے ، تقویٰ و پرہیزگاری کی پیکر ہے تو اپنے بیٹے کا نکاح اس سے کروا دیا۔
ہمارے بُزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ نہ صرف اپنے بچوں کے لیے نیک رشتے تلاش کرتے ، بلکہ دوسروں کوبھی خوفِ خُدا رکھنے والے نیک اور اچھے رشتوں کو ترجیح دینے کی ترغیب دلاتے تھے ، چنانچہ
مشہورتابعی بُزرگ حضرت حَسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےپاس ایک شخص آیا اور عرض کی : میری ایک ہی بیٹی ہےجس سے میں بہت مَحبت کرتاہوں ، اس کے کئی رشتے آئے ہیں ، آپ مجھےکس سے شادی طےکرنے کا مشورہ دیتے ہیں؟ ارشاد فرمایا : اس کی ایسےشخص سے شادی کرو جو “ خوفِ خُدا “ والا ہو ، کیونکہ اگر ایسا شخص تمہاری بیٹی سے محبت کرےگاتو اسےعزت دےگااور اگرنفرت بھی کرے گا تو (خوفِ خُدا کی وجہ سے)