Shadi Aur Islami Talimaat

Book Name:Shadi Aur Islami Talimaat

دیندار ، عادات و اطوار کا دُرُست لڑکا مل جائے تو محض مال کی ہَوس میں اورلکھ پتی کے انتظار میں جوان لڑکی کے نکاح میں دیر نہ کرو ، اگر مالدار کے انتظار میں لڑکیوں کےنکاح نہ کیے گئے تو اِدھر تو لڑکیاں بہت کنواری بیٹھی رہیں گی اور اُدھرلڑکےبہت سے بے شادی رہیں گے جس سے بدکاری پھیلے گی اور لڑکی والوں کو شرمندگی کاسامنا کرنا پڑے گا ، نتیجہ یہ ہوگا کہ خاندان آپس میں لڑیں گے ، قتل و غارت ہوں گے ، جس کا آج کل ظُہور ہورہا ہے ۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

منگنی کرنا کیسا؟

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!رشتہ طے ہوجانے کےبعدمنگنی کاموقع آتا ہے ، منگنی اسلامی تعلیمات کےمطابق کرناجائز ہےمگر افسوس!فی زمانہ منگنی میں خرافات  (غلط باتیں)پائی جاتی ہیں ،

                             منگنی نکاح کاوعدہ ہےیعنی لڑکے اورلڑکی کے والدین ایک دوسرے سےاپنے بچّوں کی شادی کا جو مُعاہَدہ کرتے ہیں مثلاً لڑکےکے والدین کہتے ہیں : “ آج سے آپ کی بیٹی ہماری ہوئی “ یا لڑکی کےوالدین کہتے ہیں : “ آج سے آپ کا بیٹا ہمارا ہوا “ وغیرہ تو یہ جو وعدۂ نکاح یا بات پکّی کرنا ہے یہی درحقیقت منگنی ہے اوریوں کہنےمیں دین ِ اسلام  میں کوئی حَرَج نہیں۔ حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں :


 

 



[1]مرآۃ المناجیح ، ۵ / ۸ ملتقطا