Shadi Aur Islami Talimaat

Book Name:Shadi Aur Islami Talimaat

ملک  ہو تو  گھر بھرکی چاندی ہو جائے گی وغیرہ۔

اپنے بچوں کی شادی دیندارگھر میں کیجئے

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہئےکہ اس طرح کی سوچ اپنے دلوں سےنکال کراپنے بچوں بچیوں کی شادی دین دار خاندان میں کرنےکی کوشش کریں ، کیونکہ دینِ اسلام میں ہمارے لئے کامیابی ہی کامیابی ہے ، اگرہم دینِ اسلام کےضابطوں اور اُصولوں کے مطابق زندگی گزاریں اور سیرتِ رسول کے مطابق زندگی گزاریں اور اپنے بچوں کی شادی کریں  تو ہمیں کسی بھی مقام پر مشکل پیش نہیں آئے گی ، بلکہ ہماری اور بچوں کی زندگیاں   بڑی آسان اور کامیاب ہوجائیں گی۔ آئیے! اس بارے میں دو فرامینِ مصطفےٰ سنتے ہیں ، چنانچہ

                             ارشاد فرمایا : عورت سے شادی کرنے میں چار چیزیں دیکھی جاتی ہیں۔ دولت مندی ،  خاندانی شرافت ، خوبصورتی ، دینداری۔ لیکن تم دینداری کو ان سب چیزوں پر مُقدَّم سمجھو۔ ([1])

                             ارشادفرمایا : جب تمہارے پاس ایسے لڑکے کا رشتہ آئے جس کی دین داری اور اخلاقتمہیں پسند ہوں تو اُس سے (اپنی بیٹی کا) نکاح کرو ، اگر ایسا نہ کروگے تو زمین میں فتنے اور لمبے چوڑے فساد برپا ہوجائیں گے۔    ([2])

                             حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  فرماتےہیں : لڑکی کے لیے


 

 



[1] بخاری ، کتاب النکاح ، باب الاکفاء فی الدین ، ۳ / ۴۲۹ ، حدیث ۵۰۹۰

[2] ترمذی ، کتاب النکاح ، باب اذا جاءکم من ترضون… الخ ، ۲ / ۳۴۴ ، حدیث : ۱۰۸۶