Book Name:Shadi Aur Islami Talimaat
ارشادفرمایا : جس نے نکاح کیا بے شک اس نےاپناآدھا دین بچالیا اب باقی آدھے میںاللہکریم سے ڈرے۔ ([1])
ارشادفرمایا : جب تم میں سے کوئی نکاح کر لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے : ہائے افسوس! ابنِ آدم نے مجھ سے دو تہائی دین بچا لیا۔ ([2])
ارشادفرمایا : شادی شُدہ کی دو رکعتیں غیر شادی شُدہ شخص کی بیاسی 82رکعتوں سے بہتر ہیں۔ ([3])
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سُنا کہ نکاح کے کس قدر کثیر فوائد ہیں۔ قرآن وحدیث میں اس کی کتنی تاکید ہے ، لہٰذا والدین کو چاہئےکہ جب بچے شادی کے قابل ہوجائیں ان کی شادی اسلامی اُصولوں کےمطابق کردیں ، اپنے بچوں کا نکاح کرنے کے لئے ہمیں دوجہاں کےآقا ، دوعالَم کےداتا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، آپ کی لختِ جگر حضرت فاطمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا اور مولیٰ مشکل کُشا ، حضرتِ علیرَضِیَ اللہُ عَنْہُ کےنکاح کو سامنے رکھناچاہئے ، آئیے!سیّدۂ کائنات اورحضرت علی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے نکاح اور ولیمے کا واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ
مولا علی اور خاتونِ جنت کا نکاح
حضرت علّامہ عَبدُ المصطفے اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہفرماتےہیں : 2ہجری میں حُضور صَلَّی