Shadi Aur Islami Talimaat

Book Name:Shadi Aur Islami Talimaat

ظلم نہیں کرے گا۔ ([1])

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کردہ واقعہ سےہمیں یہ  درس بھی ملتاہےکہ اپنی اولاد کے لئے نیک سیرت رشتے تلاش کریں ، کیونکہ اولاد کی شادی کے لئےسب سے پہلا مَرحلہ رشتہ تلاش کرنے کاہوتاہے ، لہٰذا جب بھی اپنے اولادکی شادی کریں تو ان کے لئے  دین دار ، نیک  نمازی اور خوفِ خدا رکھنے والا  رشتہ تلاش کریں ۔ کیونکہ نیک سیرت والدین کی برکت یہ  ہوتی ہےکہ ان کی اولاد متقی و پرہیزگار بنتی ہے۔ انہیں اِنعام و اِکرام سے نوازا جاتا ہے ، ان کی اولادکی بہترین پرورش ہوتی  ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!نِکاح کےمقدَّس رشتےکی  بَدولت صرف دولہا دُلہن ہی ایک دوسرے سے وابستہ نہیں ہوتے ، بلکہ دو خاندان بھی آپس میں جڑجاتے ہیں۔ نکاح ایسارشتہ ہےجس سے نیا خاندان بنتا ، نیا  گھر آباد ہوتا اور نسل آگے بڑھتی ہے۔ لہٰذا شادی کے لئے رشتہ دیکھنا ، پَرَکھنا پھر اس رشتے کو منظور یا نامنظور کرنا بہت اہم فیصلہ ہوتا ہے ، کیونکہ اس کے اَثرات(Effects) کئی زندگیوں پر پڑتے ہیں۔

                             اَلحمدُلِلّٰہ!دینِ اسلام نے رشتہ تلاش کرنے کےحوالے سےبھی ہماری  بہترین راہ نمائی کی ہے ، یہی وجہ تھی کہ اللہ والے اپنی آنے والی نسلوں کو نیک بنانے کے لئے اپنے بچوں کی شادی کےحوالے سے بڑی احتیاط فرماتے ، اپنے بچوں کے لئے سلجھے ہوئے ، نیک ، مُتَّقی اور عبادت وریاضت کے پیکر لڑکے لڑکیاں تلاش کرتےاور دین دار


 

 



[1] شرح السنۃ ، کتاب النکاح ، باب اختیار الدین ،  ۵ / ۹ ، حدیث : ۲۲۳۴