Shan e Mustafa

Book Name:Shan e Mustafa

اُن کی پیدائش  کی جگہ مکۂ مکرمہ اور جائے ہجرت مدینۂ طیبہ ہے ، اُن کی اُمَّت ہر حال میں اللہ پاک  کی کثیر حمد(یعنی بہت تعریف ) کرنے والی ہے۔ [1] قیامت کے دِن مَرتبۂ شَفاعتِ کُبریٰ سرورِ کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی خصوصیات میں سے ہے کہ جب تک حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم شَفاعت کا دَروازہ نہ کھولیں گے کسی کو مجالِ شَفاعت نہ ہو گی ، بلکہ حقیقۃً جتنے شَفاعت کرنے والے ہیں ، حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے دَربار میں شَفاعت لائیں گے ، شفاعتِ کُبریٰ مومن ، کافر ، فرمانبردار ، گنہگار سب کے لیے ہےکہ وہ قیامت کا حِساب شروع ہونے کا اِنتظار جو سخت جان لیوا ہو گا اُس کے لیے لوگ تمنّائیں کریں گے کہ کاش! جہنم میں پھینک دئیے جاتے اور اِس اِنتظار سے نجات پاتے ، اِس مصیبت سے چُھٹکارا کُفّار کو بھی حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کے صَدقے سے ملے گا ، جس پر پہلے اور بعد میں آنے والےمُوافقین و مخالفین ، مؤمنین و کافرین سب حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی تعریف کریں گے ، اِسی کا نام ’’مقامِ محمود‘‘ہے۔ [2]

مکّی کی آمد مرحبا                       مَدَنی کی آمد مرحبا

عَرَبی کی آمد مرحبا                    قَرَشی کی آمد مرحبا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

شَفاعت کی مختلف اَقسام

اے عاشقانِ میلاد!شَفاعت کی اوربھی  اَقسام ہیں ، مثلاً کتنے ایسے ہوں


 

 



[1]... تاریخ ابن عساکر ، باب  ما جاء  من ان الشام یکون ملک اھل الاسلام ، ۱ / ۱۸۶-۱۸۷۔

[2]... بہارِ شریعت ، ۱ / ۷۰ ، حصہ : ۱ بتغیر قلیل۔