Shan e Mustafa

Book Name:Shan e Mustafa

انجام دے رہی ہے۔ ان میں سے ایک شعبہ “ اورادِ عطّاریہ “ بھی ہے ، جو شب و روز پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُکھیاری اُمّت کی غمخواری کرنے میں مَصْرُوفِ عمل ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   غمخواریِ اُمّت کے جذبے کے تحت  اس شعبے کی طرف سے ہر ماہ تقریباًدو لاکھ چوبیس ہزار (224000)بیماروں اور پریشان حال لوگوں میں کم  وبیش 4 لاکھ سے زائدتعویذات و اَورادِ عطّاریّہ رِضائے الٰہی کے لئے بالکل مُفت تَقْسِیم کئے جاتے ہیں۔ تعویذاتِ عطاریہ کی برکتیں فقط کسی مَخْصُوص  عَلاقے یا شہر تک ہی مَحْدُود نہیں بلکہ پاکستان کے سارے صُوبوں کے سینکڑوں شہروں میں سینکڑوں بستے لگائے جارہے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے علاوہ دِیگر مُمالک مَثَلاً ساؤتھ افریقہ ، امریکہ ، اِنْگلینڈ ، بنگلہ دیش اور ہند وغیرہ میں بھی تعویذاتِ عطّاریہ کے سینکڑوں بستوں(Stall) کی ترکیب ہے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

لباس پہننے کی سنتیں اور آداب      

پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے’’163 مدنی پھول‘‘ سے لباس پہننے کی کچھ سنتیں اور آداب سنتے ہیں :

پہلے فرامینِ مصطَفٰےصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ کیجئے : * جِنّ کی آنکھوں اور لوگوں کے سَتْرکے درمیان پردہ یہ ہے کہ جب کوئی کپڑے اُتارے تو  بِسْمِ اللہکہہ لے۔ [1]  مشہور مفسرِقرآن ، حکیمُ الْاُمَّت حضرت مفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے


 

 



[1]... اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ، ۲ / ۵۹حدیث ۲۵۰۴