Shan e Mustafa

Book Name:Shan e Mustafa

خِلافتِ رَبُّ الْعِزَّتکہتے ہیں ، تمام مخلوقِ اِلٰہی کواِن کے حکم کی اِطاعت و فرمانبرداری لازم ہے۔ وہ خدا کے ہیں اورجو کچھ خدا کا ہے سب اُن کا ہے ، وہ سب سے بڑے محبوب(یعنی پیارے) ہیں ، جب دودھ پیتے تھےجُھولے میں چاند اُن کی غلامی کرتا تھا (یعنی بات مانتا تھا) ، جِدھر اِشارہ فرماتے اُسی طرف جُھک جاتا ، جب دودھ پیتوں کی یہ زبردست حکومت ہے تو اَب(اِعلانِ نبوت کے بعد) کہ خِلافَۃُ الْکُبْریٰ کاظہور جوبنوں پرہے ، سورج کی کیا مجال کہ اُن کے حکم سے پِھرے(یعنی فرمانبرداری نہ کرے )۔ [1]

مُنوّر کی آمد مرحبا                     مُعطَّر کی آمد مرحبا

شاہِ بحروبرکی آمد مرحبا              رسولِ انورکی آمد مرحبا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَحکام حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے سپرد ہیں

مفتی امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : اَحکامِ تَشْرِیْعِیَّہ(یعنی حلال و حرام کے اَحکام)حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے قبضے میں کر دیے گئے کہ جس پر جو چاہیں حرام فرما  دیں اور جس کے لیے جو چاہیں حلال کر دیں اور جو فرض چاہیں مُعاف فرما دیں۔ [2]

علّامہ زَرقانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : اللہپاک نے دُنیا و آخرت کی تمام زمینوں کا حضور پُرنور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو مالِک کر دیاہے ، حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم جنَّت کی


 

 



[1]... فتاویٰ رضویہ ، ۳۰ / ۴۸۵-۴۸۸ ملخصاً۔

[2]... بہارِ شریعت ، ۱ / ۸۴ ، حصہ : ۱۔