Shan e Mustafa

Book Name:Shan e Mustafa

لباس پہننے کی بقیہ سنتیں اور آداب

* لباس حلال کمائی سےہو اورجو لباس حرام کمائی سے حاصل ہوا ہو ، اس میں فرض ونَفل کوئی نَماز قَبول نہیں ہوتی۔ [1] *  پہنتے وَقت سیدھی طرف سے شروع کیجئے(کہ سنت ہے)مَثَلاً جب کُرتا پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخل کیجئےپھر اُلٹا ہاتھ اُلٹی آستین میں[2] * اِسی طرح پاجامہ پہننے میں پہلے سیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخِل کیجئےاور جب(کُرتایاپاجامہ)اُتارنے لگیں تو اس کےبرعکس (اُلٹ) کیجئے یعنی اُلٹی طرف سےشروع کیجئے۔ مکتبۃُ المدینہ کی 1197صَفحات پرمشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت “ جلد3 صَفْحَہ409پر ہے : سنت یہ ہے کہ دامن کی لمبائی آدھی پنڈلی تک ہو اور آستین کی لمبائی زیادہ سے زیادہ انگلیوں کے پَورَوں تک اور چوڑائی ایک بالِشت ہو۔ [3] * سنت یہ ہے کہ مرد کا تہبند یا پاجامہ ٹخنے سےاُوپررہے۔ [4] مرد مردانہ اور عورت زَنانہ ہی لباس پہنے۔ چھوٹے بچّوں اور بچیوں میں بھی اِس بات کا لحاظ رکھئے۔ * د عوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارےمکتبۃُ المدینہ کی1250 صَفحات پرمشتمل کتاب’’بہارِ شریعت‘‘جلداوّل صَفْحَہ 481پر ہے : مرد کےلیے ناف کےنیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک’’ عورَت ‘‘ ہے ، یعنی اس کاچھپانافرض ہے۔ ناف اس میں داخِل نہیں اور گھٹنے داخِل ہیں۔ * تکبُّرکے طور پر جو لباس ہو وہ


 

 



[1]... اَیضاً ص۱ ۴

[2]... اَیضاً۴۳

[3]... رَدُّالْمُحتار ج ۹ ص ۵۷۹

[4]... مراٰۃ ، ج۶ص۹۴