Shan e Mustafa

Book Name:Shan e Mustafa

حضرت جابر  رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  فرماتے ہیں : میں دوڑتا ہوا وہاں سے نکلا تاکہ کہیں سرورِدوعالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میرے قُرب کا احساس فرماتے ہوئے مزید دُور جانے کی تکلیف نہ فرمائیں ۔ میں دُور جاکربیٹھ گیااورکسی خیال میں گم ہوگیا۔ اچانک دیکھا تومحبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لارہے ہیں اوروہ دونوں درخت جُدا  ہوکر اپنی جگہ کھڑے ہوچکے ہیں ۔ [1]

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

شانِ مصطفیٰ

پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے آقا ، ہمارے مولا ، ہمارے رہبر ، شفیعِ محشر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مقام ومرتبہ سب نبیوں  میں افضل اور سب سے اعلیٰ ہے ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان و عظمت کے کیا کہنے! آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان یہ ہے کہ آپ کی ذات تب سے ہے جب  زمین وآسمان بھی نہ تھا او ریہ جہاں بھی نہ تھا۔ خود فرماتے ہیں : “ اے جابِر ! بے شک بِالیقین ، اللہ  پاک نے تمام مخلوقات سے پہلے تیرے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نور اپنے نورسے پیدا فرمایا۔ “ (فتاوی رضویہ ، ۳۰ / ۶۵۸ ، الجزءُ المفقُود مِن الجزء الاوّل مِنَ المُصَنَّف لِعبدالرّزّاق ، ص ۶۳ ، حدیث : ۱۸از سیاہ فام غلام)

میرے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان یہ ہے کہ  اللہ پاک فرماتا ہے : آپ نہ ہوتے تومیں دنیا پیدا نہ کرتا۔ یہ ہے شانِ مصطفیٰ کہ سارے اچھوں سے اچھے نبی ، سارے سچوں سے سچے نبی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نام کو حضرتِ آدم علیہ السلام اپنے


 

 



[1]... الوفا ، ابن جوزی ، مترجم ، ص۳۴۴ ، لاہور