Shan e Mustafa

Book Name:Shan e Mustafa

شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ اﷲ پاک نے اپنی شریعت کا آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو مختارِ  کل بنا دیا ہے ، آپ جس کے لئے جو چاہیں حلال فرما دیں اور جس کے لئے جو چاہیں حرام فرما دیں۔

حکیم کی آمد مرحبا                     عظیم کی آمد مرحبا

اچھے کی آمد مرحبا                   پیارے کی آمد مرحبا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 68 کی ترغیب

پیارے پیارے  اسلامی بھائیو! اِخْلاص واِسْتِقامت کے ساتھ نیکی کی دعوت عام کرنے اور عشق رسول حاصل کرنے اور دوسروں کو اس کے جام پلانے  کے لئے ذیلی حلقے کے  12 دینی  کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصَّہ لیجئے ۔ ان12دینی  کاموں میں سے ایک دینی کام روزانہ “ نیک اعمال “ کا رسالہ پُر کرنا بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ للہ! امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پُر فتن دور میں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مشتمل شریعت و طریقت کا جامع مجموعہ 72 “ نیک اعمال “ عطا فرمائے ہیں ان نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 68 یہ ہے کہ کیا آپ نے اس ماہ کسی سنّی عالِم (یا امام مسجد ، موذِّن یا خادم) کی کچھ نہ کچھ مالی خدمت کی؟

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

شعبہ اورادِ عطاریّہ :

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعہ تبلیغِ دین کا کام سر