Book Name:Shan e Mustafa
پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دِن میری شَفاعت ملے گی۔ [1]
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
شَفاعت پانے کا ایک بہترین ذَریعہ
اے عاشقانِ رَسُول!اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مَدَنیصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی شَفاعت پانے کا ایک بہترین ذَریعہ دُرُودِ پا ک کی کثرت بھی ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ نیک بننے کا طریقہ بنام “ نیک اعمال “ کے رِسالے میں بھی روزانہ کم از کم 313بار دُرُودِ پا ک پڑھنے کی ترغیب موجود ہے ، کیا ہی اچھا ہو کہ ہم جس بارہویں والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا جَشنِ وِلادت منا رہے ہیں ، اُن پر روزانہ کم ازکم 313 بار دُرُودِ پاک پڑھنے کی عادت بنا لیں۔ آئیے! شَفاعت کی خیرات مانگتے ہوئے ہم اپنے بارہویں والے آقا و مولیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر یہ دُرُودِ شفاعت پڑھتے ہیں ، اللہ پاک ہمیں اپنے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی شَفاعت سے محروم نہ فرمائے : “ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ‘‘[2]
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت عبّاس رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے کہ آپ نے رسولِ اکرم ، نُورِ مجسم