Book Name:Shan e Mustafa
ہیں : جیسے دیواراور پردے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں ایسے ہی یہاللہپاک کا ذکر جنّات کی نگاہوں سے آڑ بنے گا کہ جنات اس(یعنی شرمگاہ )کودیکھ نہ سکیں گے۔ [1] * جو شخص کپڑاپہنےاوریہ پڑھے : اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ۔ تواس کےاگلےپچھلےگناہ مُعاف ہو جائیں گے۔ [2] * جو باوُجُودِ قدرت زیب وزینت کا لباس پہننا تواضُع (یعنی عاجِزی)کے طور پر چھوڑ دے تو اللہپاک اس کو کرامت کا حُلّہ پہنائےگا۔ [3] * خَاتَمُ الْمُرْسَلین ، رَحمَۃٌلّلْعٰلمینصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کا مبارَک لباس اکثر سفید کپڑےکاہوتا۔ [4]
) اعلان (
لباس پہننے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں
پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
)1(شبِ جُمعہ کادُرُود