Book Name:Reham Dili Kesay Mili
پاؤں تلے آتی ہے یا کوئی جانور اسے روند ڈالتا ہے ، یوں بیچاری موت کے گھاٹ اُتر جاتی ہے ، میں پہلے سے چیونٹیوں کے سوراخ پر روٹی وغیرہ رکھ دیتا ہوں تاکہ انہیں باہَر نکلنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے ، ان کے گھر ہی میں انہیں کھانا ملے ، نہ یہ باہَر نکلیں ، نہ خُود کو خطرے ( Danger ) میں ڈالیں۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے اللہ پاک کے نیک بندوں کی...!! ان کی سوچ دیکھئے! کیسی نرالی تھی ؟ ایک چیونٹی شاید خود بھی اپنے متعلق ایسا اہتمام نہ کرتی ہو ، جیسا اہتمام حضرت علی خَوَّاص رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ان کے لئے کیا کرتے تھے ، اُن کا کھانا اُن کے گھر پہنچاتے اور انہیں ممکنہ خطرے سے بچایا کرتے تھے۔
دوسروں پر رحم دلی کی اعلیٰ ترین مثال
پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! دوسروں پر شفقت و مہربانی اور رحم دِلی کی ایک اعلیٰ ترین مثال ( Example ) سنتے ہیں۔ ہمارے پِیر ، پِیرانِ پِیر ، پِیر دستگیر حضور غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ آپ بھی بہت رحم دِل ، شفیق اور مہربان تھے۔ 546 سنِ ہجری ، رجبُ الْمرجب کا مہینا تھا ، جمعہ کے دِن حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے بیان فرمایا ، دورانِ بیان آپ نے فرمایا : اے لوگو! میں تمہاری طرف صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کے لئے مُتَوَجِّہ (Attentive ) ہوتا ہوں ، میرے اندر تمہارے لئے ایسی رحم دِلی اور شفقت ہے کہ اگر ہو سکتا تو میں تمہاری جگہ تم میں سے ہر ایک کی قبر میں خُود اُترتا اور