Book Name:Reham Dili Kesay Mili

میں داخِل کروا دیتی ہے۔ ( [1] )    

اے عاشقانِ رسول ! اچھی اچھی نیتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں ، مثلاً نیت کیجئے!  * رضائے الٰہی کے لئے پورا بیان سُنوں گا * بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا * جو سنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اُونٹ پر شفقتِ مصطفےٰ

حضرت تمیم داری رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں ، آپ نے 9 ہجری میں ایمان قبول کیا ، بڑے عبادت گزار تھے ، تلاوتِ قرآن کا بہت شوق رکھتے تھے ، آپ کا معمول مبارک تھا کہ رات کو ایک رکعت میں پُورا قرآنِ کریم ختم کر لیا کرتے تھے۔ حضرت تمیم داری رَضِیَ اللہ عنہ   کو یہ سعادت بھی ملی کہ آپ ہی نے سب سے پہلے مسجدِ نبوی شریف میں چراغاں کیا۔ ( [2] )

حضرت تمیم داری رَضِیَ اللہ عنہ نے ایک بہت خوبصورت حدیثِ پاک روایت کی ہے ، فرماتے ہیں : ایک روز ہم لوگ بارگاہِ رسالت میں حاضِر تھے ، اتنے میں ایک اُونٹ  ( Camel )  دوڑتا ہوا سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں حاضِر ہوا اور اُس نے آتے ہی سرکارِ اَعْظم ، نورِ  مُجَسَّمْ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے سَر مبارک کے قریب اپنا مُنہ کیا  ( گویا کان میں کچھ کہہ رہا تھا ) ۔ فریاد سننے والے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے اُونٹ کی فریاد سُن کر فرمایا : اے اُونٹ! پُرسکون ہو جا...!! اگر تُو سچا ہے تو تیرا سچ تیرے لئے ہے


 

 



[1]...مسند فِرْدَوس ، جلد : 4 ، صفحہ : 305 ، حدیث : 6895۔

[2]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 1 ، صفحہ : 256۔