Reham Dili Kesay Mili

Book Name:Reham Dili Kesay Mili

امام عبدُ الوہاب شعرانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس تعلق سے بڑے پیارے مدنی پھول دئیے ہیں :

 ( 1 ) : سب کے لئے رحم دِل ہو جاؤ...!!

آپ فرماتے ہیں : رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی جانِب سے تمام مسلمانوں کو یہ نصیحت ہے کہ ہم شریعت کے دائرے ( Realm )  میں رہ کر تمام مخلوق پر رحم اور شفقت کریں۔     ( [1] )  

یعنی کوئی بھی چیز ہو ، انسان ہو ، جانور ہو ، بھیڑ ، بکری ، گائے ، ننھی ننھی چیونٹیاں ، مکھی ، مچھر ( Mosquitoes ) ، پرندے ، غرض تمام مخلوقات پر رحم کرنا ، ان پر شفقت کرنا ، یہ پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی ہر مسلمان کے لئے نصیحت ہے۔

جنّت میں جانے کے لئے رحم دِلی ضروری ہے

حضرت ابوموسیٰ اَشْعَرِی رَضِیَ اللہ عنہ  سے روایت ہے ، دوجہاں کے لئے رحمت ، صاحِبِ کوثَر و مالِکِ جنّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ حَتّیٰ تَرَاحَمُوْا یعنی تم اس وقت تک جنّت میں داخِل نہیں ہو سکتے ، جب تک آپس میں رحم دِل نہ ہو جاؤ۔ صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان  نے عَرْض کیا : یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! کُلُّنَا رَحِیْمٌ یعنی ہم سب ہی رحم کرنے والے ہیں۔ فرمایا : مطلب یہ نہیں کہ تم میں سے کوئی اپنے دوست پر رحم کرے بلکہ اس سے مراد رحمتِ عامّہ ہے  (یعنی تمام مخلوق انسان ، جانور ، مکھی ، چیونٹی وغیرہ سب کے لئے رحم دِل ہو جاؤ ) ۔ ( [2] )    

 ( 2 ) : رحم دِلی کی مِقْدار کتنی ہو... ؟

اے عاشقانِ رسول! ہم نے  تمام مخلوق پر رحم تو کرنا ہے ، ان سے اِحْسَان  ( Kindness )


 

 



[1]...لواقح الانوار القدسیۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 575۔

[2]...مستدرک ، کتاب البر والصلۃ ، جلد : 4 ، صفحہ : 282 ، حدیث : 7389۔