Book Name:Reham Dili Kesay Mili
میری سُنّت سے محبت کی اُس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
جانوروں پر رحم کرناسُنَّتِ مصطفےٰ ہے
2فرامینِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : 1تم لوگ اِن بے زبان جانوروں کے بارے میں اﷲپاک سے ڈر و ان پر اُس وقت سوار ہوا کرو جب کہ وہ اچھی حالت میں ہوں اور انہیں اچھی طرح کھلایا کرو۔ ( [2] ) 2ہر ذی روح پر شفقت کا اجر ملتا ہے۔ ( [3] )
اے عاشقانِ رسول! جانوروں پر رحم کرنا سُنّت مصطفےٰ ہے * رحمتِ عالم نورِ مُجَسَّمْ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جانوروں پر بڑی شفقت فرماتےتھے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جانوروں کی فریاد سنتے اور ان کی مدد فرمایا کرتے * ایک مرتبہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ایک اونٹ کی فریاد پر اس کے مالک سے فرمایا : تم اسے بھوکا رکھتے ہو اور کام زیادہ لیتے ہو ( [4] ) * اگر کوئی جانوروں کو تکلیف دیتا تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اس سے ناراض ہوتے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جانوروں کو آپس میں لڑوانے ، انہیں باندھ کر مارنے ، اور ان کا مُثلہ بنانے ( یعنی چہرہ بگاڑنے ) سے منع فرمایا کرتے تھے۔ ( [5] )
ہرن نے ، اونٹ نے ، چڑیوں نے کی یہی فریاد کہ ان کے غم کا مداوا حضور جانتے ہیں