Book Name:Reham Dili Kesay Mili

پریشر ککر میں ڈال کر چولھے پر چڑھا دیا !یکایک پریشر ککر پھٹا اور ساتھ ہی خوفناک زلزلہ  ( Earth Quake )  آگیا ، دیکھتے ہی دیکھتے وہ ظالم شخص زمین کے اندر دھنس گیا ۔بچی کی ماں کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا اور غالِباً اِسی کے ذَرِیعے اس دردناک قصے کا انکشاف ہوا۔ اِس زلزلے میں ایک اطِّلاع کے مطابق 2 لاکھ سے زائد افراد فوت ہوئے۔ ( [1] )   

اللہ پاک ہمارے حالِ زار پر رحم فرمائے! یہ کیسی بےرحمی ہے ، یہ کوئی ایک دو واقعے نہیں ، اب بھی ایسی خبریں آتی رہتی ہیں۔ رحمتوں والے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی رحمت و شفقت کا صدقہ کاش! ہم بھی رحم دِل ہو جائیں۔ 

جو رحم نہیں کرتا ، اس پر رحم نہیں کیا جاتا

ترمذی شریف کی حدیثِ پاک ہے ، ایک مرتبہ حُضُور نبئ  رحمت ، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے نواسوں امام حَسَن و امامِ حُسَین  رَضِیَ اللہ عنہما کو بوسہ دیا ، قریب ہی ایک شخص بیٹھا تھا ، وہ بولا : میرے 10 بیٹے ہیں ، میں تو ان میں سے کسی کو بوسہ نہیں دیتا ، رحیم و کریم آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اس شخص کی طرف دیکھا ، پھر فرمایا : جو رحم نہیں کرتا ، اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔ ( [2] )    

اے عاشقانِ رسول! اَوْلاد  اللہ پاک کی نعمت ہے ، ان پر رحم کھانا چاہئے ، بیٹا ہو یا بیٹی ، دونوں ہی اللہ پاک کی عطا ہیں ، دونوں سے خوب پیار کرنا چاہئے ، بالخصوص بیٹی پر زیادہ رحم کیا جائے کہ بیٹیاں محبّت کرنے والیاں ہیں۔


 

 



[1]...زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی ، صفحہ : 5۔

[2]...بخاری ، کتاب الادب ، باب رحمۃ الولد ، صفحہ : 1497 ، حدیث : 5997۔