Book Name:Reham Dili Kesay Mili
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف ( ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی )
حضرت ابو طلحہ انصاری رَضِیَ اللہ عَنْہُ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ صبح کے وقت اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پُرنُور چہرے پر خوشی کے آثار تھے ، صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان نے اس کا سبب پوچھا تو فرمایا : اللہ پاک نے پیغام بھیجا ہے : اے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! آپ کا جو اُمَّتِی آپ پر ایک مرتبہ دُرود پڑھے گا ، میں اس کے لئے 10 نیکیاں لکھوں گا ، اُس کے 10 گُنَاہ مٹا دوں گا ، 10 درجات بلند فرماؤں گا اور اتنی ہی رحمت بھیجوں گا۔ ( [1] )
اُن پر درود جن کو کَسِ بے کَساں کہیں اُن پر سَلام جن کو خَبَر بے خَبَر کی ہے ( [2] )
وضاحت : وہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جن کو بےسہاروں کا سہارا کہا جاتا ہے ، جو ہر بےخبر کی خبر رکھنے والے ہیں ، ان پر درود اور سلام ہوں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اَلنِّیَّۃُ الْحَسَنَۃُ تُدْخِلُ صَاحِبَہَا الْجَنّۃَ اچھی نیت بندے کو جنت