Book Name:Reham Dili Kesay Mili
لایا اس کے لئے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم دُنیا میں رحمت ہیں کہ جانِ عالَم ، نورِ مُجَسَّمْ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے میں اس کے دُنیوی عذاب کو مُؤخَّر کر دیا گیا ، اس سے زمین میں دھنسانے اور شکلیں بگاڑ دینے کا عذاب اُٹھا دیا گیا۔ ( [1] )
اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت ، شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : عالَم ماسوائے اللہ کو کہتے ہیں ( یعنی اللہ پاک کے عِلاوہ جو کچھ ہے ، سب عالَم ہے ) ، اس میں انبیا و ملائکہ سب داخِل ہیں ، تو لازمی طور پر حُضُور پُرنور ، سید المرسلین صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ان سب پر رحمت و نعمت ہوئے اور وہ سب حُضُور کی سرکارِ عالی سے فیضیاب۔ ( [2] )
وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا مرادیں غریبوں کی بر لانے والا
مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا
فقیروں کا ملجا ، ضعیفوں کا ماوٰی ، یتیموں کا والی ، غلاموں کا مولا
خطا کار سے درگزر کرنے والا بداندیش کے دِل میں گھر کرنے والا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن ( یعنی تمام جہانوں کے لئے رحمت ) ہیں اور ہم آپ کے اُمّتی۔ رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا اُمّتی ہونے کا تقاضا ( Requirement ) ہے کہ ہم بھی رَحْم دِل بنیں ، پیار ، محبّت ، بھائی چارہ ، اِحْسَان اور مہربانی والے جذبات دِل میں بڑھائیں۔ اپنے وقت کے بہت بڑے امام ،