Book Name:Reham Dili Kesay Mili
اکیڈمی ( بوائز ، گرلز ) قائم ہیں جس کے ذریعے آن لائن عالِم کورس ، قرآنِ پاک ( حفظ و ناظرہ ) پڑھایا جاتا ہے ، 30 سے زائد آن لائن کورسز کے ذریعے 77 ممالک ( Countries ) میں لوگوں کو گھر بیٹھے علمِ دین کی روشنی پہنچائی جا رہی ہے * ”مدنی چینل “کے ذریعے 6 بڑی سیٹلائٹس پر اُردو ، انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت کی جا رہی ہے۔
13 نومبر 2022ء بروز اِتوار ٹیلی تھون ( یعنی عطیات مہم کا سلسلہ ) ہونے جا رہا ہے ، آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے! خدمتِ دین کے تمام شعبہ جات کے جملہ اخراجات کے لئے دعوتِ اسلامی ٹرسٹ سے تعاون فرمائیں ۔ ایک یُونٹ : 10 ہزار کا ہے۔ جو ایک یُونٹ دے سکتے ہیں ، وہ ایک دیں ، جو 12 دے سکتے ہیں ، وہ 12 دیں ، جس کی جتنی ہمّت ، جس کو جتنی توفیق۔ بہرحال! ٹیلی تھون میں حِصَّہ ضرور شامِل کیجئے! اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :
وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕوَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ ( پارہ : 27 ، سورۂ حدید : 10 )
ترجمہ کنز العرفان : اور تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں اور زمین سب کا وارث اللہ ہی ہے۔
اس آیت کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے : تم کس وجہ سے اللہ پاک کی راہ میں خرچ نہیں کر رہے حالانکہ آسمانوں اور زمین سب کامالک اللہ پاک ہی ہے وہی ہمیشہ رہنے والا ہے جبکہ تم ہلاک ہوجاؤ گے اور تمہارے مال اسی کی مِلکِیَّت میں رہ جائیں گے اور تمہیں خرچ نہ کرنے کی صورت میں ثواب بھی نہ ملے گا ، تمہارے لئے بہتر یہ ہے کہ تم اپنا مال