Book Name:Shan e Iman e Siddique

شانِ ایمانِ صِدِّیق

صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے فرمایا : لَوْ وُزِنَ اِیْمَانُ اَبِی بَکْرٍ بِاِیْمَانِ اَہْلِ الْاَرْضِ لَرَجَحَ یعنی اگر ترازُو  ( Scale ) کے ایک پلڑے میں ابو بکر کا ایمان رکھ دیا جائے ، دوسرے پلڑے میں تمام اَہْلِ زمین کا ایمان رکھ دیا جائے تو ابو بکر کا ایمان سب زمین والوں کے ایمان سے وزنی ہو گا۔ ( [1] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! کیا شان ہے ایمانِ صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کی۔اَہْلِ زمین میں صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  بھی ہیں ، تابعین بھی ہیں ، قیامت تک آنے والے اَوْلیائے اُمَّت بھی ہیں ، پچھلی اُمّتوں کے مسلمان بھی ہیں ، ان سب کا ایمان ایک طرف  یارِ غارِ مصطفےٰ ، عاشِقِ اکبر ، حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کا ایمان ایک طرف ، اگر ان سب کا ایمان ترازو میں رکھ کر حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کے ایمان کے ساتھ تولا جائے تو ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کاایمان زیادہ وزن دار ہو گا۔

اُن کے مَدّاح نبی ، اُن کا ثَنا گو اللہ           حق اَبُو الْفَضلْ کہے اور پیمبر صِدِّیق ( [2] )

وضاحت : حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ عنہ کی شان کو اللہ پاک نے بھی بیان فرمایا اور پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم  نے بھی بیان فرمایا ، اللہ پاک نے آپ رَضِیَ اللہُ عنہ کو ابولفضل فرمایا اور آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے صدیق کے لقب سے نوازا۔

جب ایمانِ صِدِّیق  ترازو میں تولا گیا... ! !

پیارے اسلامی بھائیو ! ایک ہوتا ہے : محض عِلْم اور ایک ہوتا ہے : تجربہ ، دونوں میں بڑا


 

 



[1]... الكامل فی الضعفاءالرجال ، جلد : 5 ، صفحہ : 214 ، رقم : 1015 ۔

[2]... دیوانِ سالک ، صفحہ : 70