Book Name:Shan e Iman e Siddique

دی گئی نیکی کی دعوت میرے دِل پر اَثَر ( Effect )  کر گئی اور میں اجتماعی اعتکاف میں شریک ہو گیا ، اب میرے شب و روز عبادت میں گزرنے لگے ، پُرسوز بیانات اور رِقَّت انگیز دُعاؤں نے میرے دِل کی دنیا ہی بدل دی ، کرم بالائے کرم یہ کہ اجتماعی اعتکاف میں امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا مدنی مذاکرہ سننے کی سعادت ملی ، آپ کے پُر اَثَر ارشادات سے میں اس قدر متاثر ہوا کہ میں نے فوراً اپنے تمام  گناہوں سے توبہ کی اور نمازوں کی پابندی کا عزم کر لیا ، امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ترغیب دلانے پر چاند رات کو گھر جانے کے بجائے راہِ خُدا کا مسافر بن گیا جہاں عِلْمِ دین کے سنہری موتیوں سے دامن بھرنے کا موقع ملا اور سنتیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ ان پر عمل کرنے کا جذبہ بھی دِل میں موجزن   ہو گیا۔

مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ           اَخْلاق کا ، تہذیب کا ، طریقت کا خزینہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ  ماہنامہ فیضانِ مدینہ

پیارے اسلامی بھائیو ! ماہنامہ فیضانِ مدینہ الحمدللہ ! ایک مکمل فیملی اسلامی میگزین  ہے جو کہ اس وقت 7 زبانوں اردو ، عربی ، انگریزی ، گجراتی ، بنگالی ، ہندی اورسندھی میں جاری ہورہاہے ۔ آپ بھی اپنا میگزین سال بھر کے لئے بک کروائیے اور دوسروں کو  بھی اس کی  ترغیب دلائیے۔

سالانہ  بکنگ

سادہ میگزین   1700روپے ( 12 شمارے )     عربی میگزین  1200روپے  ( سال کے 4 میگزین  )

رنگین میگزین     2500روپے ( 12شمارے )   انگلش میگزین        3600روپے ( 12شمارے )