Book Name:Shan e Iman e Siddique
جائے تو ابوبکر کا ایمان وزنی ہو گا ) ۔ ( [1] ) یہ بات سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے محض اپنے عِلْم سے نہیں کہی ، باقاعدہ اس کا تجربہ بھی کیا ہے ، جی ہاں ! حدیثِ پاک سنیئے ! اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں جنّت میں داخِل ہوا ہوں ، پھر ایک ترازُو لایا گیا ، اس کے ایک پلڑے میں مجھے بٹھا دیا گیا ، دوسرے پلڑے میں میری ساری اُمّت کو بٹھایا گیا تو میرا وزن میری پُوری اُمَّت سے زیادہ تھا ، پھر ایک پلڑے میں پُوری اُمّت کو رکھا گیا ، دوسرے پلڑے میں ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کو بٹھا دیا گیا تو ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ پُوری اُمّت سے زیادہ وزنی تھے۔ ( [2] )
عِلْم میں زُہد میں بےشُبہہ تُو سب سے بڑھ کر کہ امامت سے تری کھل گئے جوہر صِدِّیق
اِس امامت سے کُھلا تم ہو امامِ اکبر تھی یہی رمزِ نبی ، کہتے ہیں حیدر صِدِّیق ( [3] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بُخاری و مسلم کی حدیثِ پاک ہے ، صحابئ رسول حضرت ابوسعید خدری رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے فرمایا : میں نے خواب دیکھا ، مجھ پرلوگ پیش کئے گئے ، انہوں نے قمیص پہن رکھی تھی ، کسی کی قمیص سینے تک تھی ، کسی کی اس سے بھی کم ( اور ایک روایت میں ہے : کسی کی قمیص سینے تک تھی ، کسی کی ناف تک ، کسی کی گھٹنوں تک ، کسی کی آدھی پنڈلی تک ( [4] ) ) ، پھر مجھے عمر فاروقِ اعظم ( رَضِیَ اللہُ عنہ ) دِکھائے گئے ، ان