Book Name:Shan e Iman e Siddique

ہی سے کھلتا ہے۔ جس نے کلمہ پڑھ لیا ، ایمان قبول کر لیا ، وہ اُخْروِی لحاظ سے بڑا صاحِبِ فضیلت ہے۔ پھر یہ ایمان جتنا مضبوط  ( Strong ) ہوتا چلا جائے ، ایمانی کیفیات میں جس قدر اِضافہ ہوتا چلا جائے ، بندے کے فضائِل میں اِضَافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

اَلْحَمْدُ للّٰہ ! صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  سے لے کر آج تک تمام عاشقانِ رسول کا متفقہ عقیدہ ہے کہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ، وزیر و مُشِیرِ رسول ، یارِ غار و یارِ مزار ، عاشِقِ اکبر ، صِدِّیقِ اکبر ، حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کے بعد سب انسانوں سے افضل ہیں۔ ( [1] )  آپ رَضِیَ اللہُ عنہ کے اَفْضَل ہونے کی بہت ساری وجوہات ہیں ، ان میں سے ایک وجہیہ بھی ہے کہ حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ اُمَّت میں سب سے اَفْضَل ایمان والے ہیں۔

حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کے ایمان کی کیا شان ہے ؟ آپ نے ایمان کا بلند ترین درجہ ( Highest Level of Faith )  کیسے پایا ؟ ہم گنہگار حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کے فیضان سے اپنا ایمان کیسے مضبوط کر سکتے ہیں ؟ اس تعلق سے چند مدنی پھول آج ہم سُننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔اللہ پاک اِیْمانِ ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کے صدقے ہمیں ایمان کا کمال نصیب فرمائے ، ایمان کے تقاضوں ( Requirements )  پر عَمَل پیرا ہونے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم ۔

عمر سے بھی وہ افضل ہیں عثماں سے بھی ہیں اعلیٰ   یقیناً پیشوائے مُرتَضَیٰ صِدِّیقِ اکبر ہیں ( [2] )

 ( 1 ) اِیْمانِ صِدِّیق آسمانی وحی کی مانند ہے

حضرت ربیعہ بن کعب رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں : حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ عنہ کا اسلام


 

 



[1]... فتاوی رضویہ ، جلد : 28 ، صفحہ : 478۔

[2]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 566 ۔