Book Name:Shan e Iman e Siddique

مقابلے میں ایک حِصَّہ بھلائی کے مالِک ہیں تو غور فرمائیے ! دُنیا کے باقی لوگ صِدِّیقِ اکبر کے مقابلے میں کس درجے پر ہوں گے... ! !

عمر سے بھی وہ افضل ہیں  وہ عثماں سے بھی ہیں اعلیٰ      یقیناً پیشوائے مُرتَضَیٰ صِدِّیقِ اکبر ہیں

خُدائے پاک کی رحمت سے انسانوں میں ہر اِک سے      فُزوں  تر  بعد    از   کُل  انبیا   صِدِّیقِ   اکبر   ہیں  ( [1] )

”صِدِّیقِ اَکْبَر “ کا معنی

پیارے اسلامی بھائیو ! مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کا بہت پیارا اور مشہور لقب ہے : صِدِّیقِ اَکْبَر۔ یہ لقب ( Title )  آپ کو کہاں سے مِلا ؟ کس نے دیا ؟ حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کو یہ لقب اللہ پاک نے دیا ، حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلام  نے آپ کو صِدِّیقِ اکبر کہہ کر پُکارا ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے بھی آپ کو صِدِّیقِ اکبر کے مبارک لقب سے نوازا۔

اب غور یہ کرنا ہے کہصِدِّیْقِ اَکْبَر  کا معنیٰ کیا ہے ؟ ویسےصِدِّیق  کا معنیٰ ہوتا ہے : بہت سچا۔ یقیناً حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ بہت سچّے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ صِدِّیق کا ایک معنیٰ ہے : تَصْدِیْق کرنے والا۔ تَصْدِیق  کسے کہتے ہیں ؟ پختہ تَرِیْن یقین اور اعتقاد کو تَصْدِیق کہتے ہیں اور یہ تَصْدِیق کیا ہے ؟ تَصْدِیق ایمان ہے۔جی ہاں ! اِیْمَان کی تعریف ہے : ہُوَ التَّصْدِیْقُ بِمَا جَاءَ بِہٖ مُحَمَّد یعنی مُحَمَّدِمصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم جو دِین لائے ، اس دِین کی تَصْدِیق کرنے کو ایمان کہتے ہیں۔ ( [2] )  غرض : ایمان تَصْدِیق کا نام ہے اور صِدِّیق کا معنیٰ ہے : تَصْدِیق کرنے والا۔ یعنیصِدِّیقِ اکبر  کا معنی ہو گا : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم پر ، آپ


 

 



[1]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 566 ۔

[2]... شرح العقائد النسفیہ ، صفحہ : 273۔